ابنا: اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں میں پاکستان میں القاعدہ کے کئی سینئر رہنما مارے گئے ہیں اب صرف مٹھی بھر اہم شدت پسند زندہ ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دو نسبتاًسینئر رہنمالیبیا پہنچے ہیں جبکہ باقی بھی اسی جانب جارہے ہیں ،جس کی وجہ سے شمالی افریقہ جہادیوں کانیا مرکز بن سکتا ہے ۔برطانوی اہلکا کا کہنا تھا کہ حقانی سمیت مقامی نیٹ ورک نہایت اہم ہیں۔ برطانوی اور امریکی انٹیلی جنس کے مطابق افغانستان میں سوکے قریب القاعدہ اور القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند موجود ہیں جو بین الاقوامی سطح پر خطرہ بن سکتے ہیں۔ .......
/169